کراچی : لڑکے سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:16

کراچی : لڑکے سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 5 میں بنگلے میں مبینہ طور پر لڑکے سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمہ میں نامزد ملزم آچر اور اسحاق گرفتار جبکہ علم الدین گرفتار نہیں ہوسکا۔پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے مبینہ طور پر لڑکے کو کام دلوانے کے بہانے بلایا اور بد فعلی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :