حضرت غوث بہائوالدین زکریا ملتانی کے عرس کا دوسرا روز، ڈپٹی کمشنر کا مزارات کا دورہ

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:38

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) حضرت غوث بہائوالدین زکریا ملتانی کے عرس کے دوسرے روز بھی صفائی کے انتظامات کے تحت ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز تین شفٹوں میں صفائی میں مصروف رہے ۔دوسری طرف ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے قلعہ قاسم باغ میں کیمپ قائم بھی متحرک رہا،اس دوران سڑکوں پر چھڑکاو اور لائم لائننگ بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان نے قلعہ قاسم باغ کا دورہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔علاوہ ازیں رات گئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے بھی قلعہ پر واقع مزارات کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو چیک کیا،عامر خٹک نے حضرت غوث بہائوالدین زکریا ملتانی کی درگاہ پر حاضری بھی دی۔

متعلقہ عنوان :