ڈپٹی کمشنر استور محمدطارق کا بوائز ہائی سکول فینہ استور کا دورہ

جمعرات 24 ستمبر 2020 17:01

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر استور محمدطارق نے بوائز ہائی سکول فینہ استور کا دورہ کیا اور کررونا ایس او پیزپر عمل درآمد کے حوالے سے اٹھائے گیے اقدامات کا جائزہ لیا اور اطمنان کا اظہار کیا.

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی نائب نانظم تعلیمات ضلع استور جہانزیب خان بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھی.ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاسز میں جاکر طلبائ کا سماجی فاصلہ قائم رکھنا اور ماسک پہنے کا بھی جائزہ لیا اور سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرئے تاکہ کررونا وبائ سے طلبائ اور اساتذہ محفوظ رہ سکی.ڈپٹی کمشنر استور نے سکول میں صفائی ستھرائی کے نظام میں مذید بہتری لانے کی تاکید بھی کی۔