پاک بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے 10 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 5 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا

جمعرات 24 ستمبر 2020 17:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) پاک بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے 10 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 5 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور نیوی سیویلنز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا اسلام آباد میں انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تھے۔ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے ایک آفیسر اور ایک جوان کو جرأت و بہادری کے اعتراف میں تمغہ بسالت، 17ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس I، II اور III تفویض کئے گئے۔ 38 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور نیوی سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی خطوط سے نوازا گیا۔