برطانیہ ، دوران تفتیش ملزم نے پولیس افسر کو قتل کرکے خود کو گولی مار لی

پولیس افسر نے مسلح ملزم کو حراست میں لیا تھا ،کسٹدی سنٹر میں تفتیش جاری تھی، میڈیا رپورٹ

جمعہ 25 ستمبر 2020 18:23

برطانیہ ، دوران تفتیش ملزم نے پولیس افسر کو قتل کرکے خود کو گولی مار ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) برطانیہ کی ایک جیل میں ملزم نے تفتیش کے دوران پولیس ا?فیسر کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی لندن کی ایک جیل میں دوران تفتیش 23 سالہ قیدی نے فائرنگ کرکے انویسٹی گیشن آفیسر کو قتل کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مارلی۔ نوجوان قیدی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اٴْس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس وقت 40 سالہ آفیسر کو لایا گیا وہ آخری سانسیں لے رہے تھے انہیں بچانے کی حتی الامکان کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ گولی نہایت قریب سے ماری گئی تھی اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ بچ نہ سکے۔میئر لندن صادق خان نے فائرنگ کے واقعے میں پولیس آفیسر کی ہلاکت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ آفیسر کی آخری رسومات میں پولیس اور سرکاری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔