کراچی کو مسائل کی دلدل میں دھنسانے والوں کا عوام محاسبہ کرینگے ، ثروت اعجاز قادری

روشنیوں کے شہر کو کھنڈر بنادیا گیا صوبائی حکومت سب اچھا ہے کی بانسری بجارہی ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمعہ 25 ستمبر 2020 20:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی کو مسائل کی دلدل میں دھنسانے والوں کا عوام محاسبہ کرینگے ،روشنیوں کے شہر کو کھنڈر بنادیا گیا صوبائی حکومت سب اچھا ہے کی بانسری بجارہی ہے ،کراچی کے اکثر یت علاقے سیوریج کے گندے پانی کا تالاب بنے ہوئے ہیں ،کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کرنے والوں کو عوام کی عدالت میں جواب دینا ہوگا ،عوام پر مہنگائی کے وار پر وار کئے جارہے ہیں ،بجلی اور ادویات دسترس سے باہر ہوگئیں،غربت کو ختم کرنے کی بجائے غریب کو ختم کیا جارہا ہے موجودہ معاشی پالیسیاں جمہوری نہیں ہیں ،جمہوریت تو عوام کو حقوق مہیا اور صحت ،تعلیم اور روزگار فراہم کرتی ہے ،موجودہ پالیسیاں جمہوری نہیں بیرونی مداخلت کا شاخسانہ ہے ،آئی ایم ایف کے اشاروں پر بنائی گئیں پالیسیاں غریب دشمن ہیں ،بجلی ،گیس اور پیٹرول سستا ہوگا تو مہنگائی میں کمی ہوگی حکومت عوام دوست فیصلے کرئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کاکہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے معاشی انجن کمزور ہوا تو پوری معیشت کا پہیہ بیٹھ جائیگا ،انہوں کا کہنا تھا کہ حکمران خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوامی خدمت کریں ،سندھ حکومت کراچی ،حیدر آباد ،لاڑکانہ اور سکھر کی تعمیر وترقی کیلئے مثبت کردار ادا کرئے