ڈیرہ اسماعیل خان، درازندہ پولیس نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 16:27

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) درازندہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی135کلو گرام بادام،198کلو گرام کشمش، 300کلو گرام خشک انجیر، 1380لیٹر ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر قبضے میں لیا گیا، سامان ضروری کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد یاسین فاروق کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی نگرانی میں ڈیرہ پولیس نے سمگلنگ مافیا کیخلاف کریک ڈائون کی جاری کارروائیوں کے تسلسل کے دوران درازندہ پولیس نے ایس ایچ او تھانہ درازندہ کی قیادت میں درازندہ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی135کلو گرام بادام،198کلو گرام کشمش، 300کلو گرام خشک انجیر، 1380لیٹر ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر قبضے میں لے لیااور قبضہ میں لئے گئے سامان کو ضروری کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :