طلال چوہدری پر تشدد کے بعد کی ویڈیو سامنے آ گئی
مجھے یہاں تنظیم سازی کے لیے بلایا گیا،تشدد کر کے ویڈیوز بھی بنائی گئیں،میرا موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔ طلال چوہدری
مقدس فاروق اعوان ہفتہ 26 ستمبر 2020 16:56
(جاری ہے)
ایس پی صاحب کو بلائیں،انہوں نے میرا بازو توڑ دیا ہے۔
انہوں نے مجھے تنظیم سازی کرنے کے لیے تین بار فون کر کے بلایا۔ان کو بلائیں،ان کی خواتین کے نمبر لیں۔ انہوں نے میری ویڈیوز بھی بنائی ہیں،بتایا گیا ہے کہ طلال چوہدری پر تشدد رات کے ڈھائی بجے کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب کے بھائیوں نے طلال چوہدری پر دھاوا بول دیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔تاہم طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی خاتون کے حوالے سے جھگڑے کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 4 روز قبل رات کے وقت 4 افراد نے ہاتھا پائی اور زدو کوب کیا۔ طلال چوہدری پر کینال روڈ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔طلال چوہدری کو معمولی چوٹ آئی ہے۔طلال چوہدری لاہور کے نجی اسپتال میں داخل ہیں،جلد میڈیا سے بات کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عائشہ رجب سے دست درازی اور رشتہ داروں کے تشدد کی خبروں میں صداقت نہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ احسن اقبال اور مریم اورنگزیب سے اس متعلق دو بار سوال کیا،دونوں نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ احسن اقبال نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.