چار ماہ بعد بھی سکھر کے پولیس اہلکاروں کو جہیز فنڈ نہ مل سکا ،پولیس اہلکاروں میں مایوسی کی لہر

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) چار ماہ بعد بھی سکھر کے پولیس اہلکاروں کو جہیز فنڈ نہ مل سکا ،پولیس اہلکاروں میں مایوسی کی لہر ،آئی جی سندھ سے نوٹس لیکر رقم جاری کرنیکا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کی غفلت اوروں لاپرواہی کے باعث سکھر کے 15سے زائد پولیس اہلکاروں کو چار ماہ گذرنے کے باوجود جہیز فنڈ کی رقم جاری نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث متاثرہ پولیس اہلکاروں میں شدید مایوسی و بے چینی کی لہر دوڑ رہی ہے جہیز فنڈز کے منتظر پولیس اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے پربتایا کہ پانچ ماہ قبل جہیز فنڈز کے تمام دستاویزات مکمل کرنے کے بعد ڈی آئی جی سکھرکی سربراہی میں جہیز فنڈز کی سمری کیلئے میٹنگ ہوئی اورتمام کاغذات کیو جانچ پڑتال کے بعد جہیزفنڈ کیو سمری آئی جی سندھ کو روانہ کی جس کو منظور ہوئے چار ماہ سے زائد عرصہ مکمل ہوچکا ہے لیکن ابتک ہمیں جہیز فنڈ نہیں مل سکا ہے متاثرہ اہلکاروں نیولی بتایا کہ ادھار رقم لیکر بچیوں کی شادیاں کیں اب رقم مل جائے تو ادھار دیکر سکوں کیو زندگی گذر سکے۔

جہیز فنڈز کے منتظر پولیس اہلکاروں نے آئی جی سندھ پولیس ،ڈی آئی جی سکھر ودیگر بالا افسران سے نوٹس لیکر جہیز فنڈ کی رقم جلد فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :