سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ برانچ کے بلڈنگ کا تعمیراتی کام پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے‘ انشاء اللہ بہت جلد افتتاح کیا جائے گا‘ اب بلوچستان کے عوام کے کیسز کی سماعت اسلام آباد کے بجائے سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ برانچ میں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی بلوچستان کے عوام کو تمام سہولیات انکے دہلیز پر دینے کے لئے کوشاں ہیں‘صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی

اتوار 27 ستمبر 2020 23:25

کوئٹہ۔27ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ برانچ کے بلڈنگ کے تعمیراتی کام سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات نے بہت کم وقت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ برانچ کے بلڈنگ کا تعمیراتی کام پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے انشاء اللہ بہت جلد افتتاح کیا جائے گااب بلوچستان کے عوام کا کیسز کی سماعت اسلام آباد کے بجائے سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ برانچ میں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی بلوچستان کے عوام کو تمام سہولیات انکے دہلیز پر دینے کے لئے کوشاں ہیں بلوچستان کی تعمیر اور ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں بلوچستان کے عوام کو ترقی پسماندگی اور اندھیرے سے نکالنے کیلئے صوبائی حکومت دن رات کوششیں کررہی ہے ان خیالات کاا ظہا رانہوں نے سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ برانچ کے تعمیراتی کام کے معائعینے کے دروان با ت چیت کرتے ہوئے کیا،اانکے ہمراہ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل سمیت محکمے کے افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی نے سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ برانچ کے بلڈنگ کا باریک بینی معائنہ کیا اور محکمے کے افسران نے سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ برانچ کے تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی اس موقع صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی نے انشا ء اللہ بہت جلد بلوچستان کو جدید خطوط پر استوار کرینگے عوام کو حقوق کے حصول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا فرض ہے صوبائی حکومت کے شروع کیے گئے میگا منصوبوں سے بلوچستان کے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، ملک کو کمزور کرنے والوں کا خواب کھبی پورا نہیں ہوگا، کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے خصوصی دلچسپی لے کر عوام کا ایک سنگین مسئلہ حل کردیا ہے۔