ادویات کی قیمتوں اضافہ غریبوں کا قتل عام کا منصوبہ ہے،سابق صوبائی وزیر صادق عمرانی

پیر 28 ستمبر 2020 22:38

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر ، سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ حالیہ مرکزی سرکار نے ادویات کے قیمتوں میں اضا فہ کر کے غریبوں کی قتل عام کا منصوبہ کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ایک تو غیر معیاری ادویات مل رہے ہیں دوسری جانب قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ غریب ایڑھیاں رگڑ رگڑ مر جائیں گے میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی نا انصافی کے خلاف عوام کے ساتھ ہے اور عوام روڈوں پر نکلیں انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علا وہ بجٹ کے بعد بجٹ پے بجٹ ہو رہا ہے ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے حکومت مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ ان نا انصافیوں کے خلاف میدان میں اائیں انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بھی حکومت عمل درآمد کروانے میں ناکام ہو چکی ہے عدالتی حکم ہے کہ سرکاری ڈاکٹر پرائیوٹ اسپتالوں میں کام نہ کریں لیکن اس پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور عوام کے ساتھ ہیں اب بھی عوام نہین اٹھیں گے تو آگے ان کی حالت کیا ہو گی پاکستان پیپلز پارٹی ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھا تی رہے گی۔