Live Updates

نواز شریف لندن میں بیٹھ کر سیاست نہیں کر سکتے،عدالتیں بھگتیں اور سیاست کریں

بیماری کا بہانہ بنا کرملک سے کون بھاگا ہے، جو فیصلہ حق میں ہو وہ قبول خلا ف ہو نا قبول نہیں ہوتا: وفاقی وزیر شیخ رشید

پیر 28 ستمبر 2020 21:46

اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-28 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں جو بھی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرے اسکے خلاف آرٹیکل 6 لگانا چاہیے ، ن سے ش نکلنے کا وقت آگیا ہے لوگوں کو صبر سے کام لینا چاہیے جنوری،فروری میں جھاڑو پھیر دیا جائےگا ، وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، نواز شریف چاہیتے ہیں کہ فیصلوں کی کنجی اپنے پاس رکھیں لیکن ایسا ممکن نہیں ہے ، انہیں ملک میں انتشار پھیلانے سے باز رہنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ نواز شریف ایک بھگوڑے ہیں جنہیں ملک میں قانون کا سامنا کرنا چاہیے جو بھی فیصلہ ان کے حق میں ان کو قبول ہوتا ہے اور جو بھی ان کےخلاف ہو ان کو قبول نہیں ہوتا، ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کو معلوم ہونا چاہیے کہ شہباز شریف کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے، منی ٹریل دینے میں ناکام ہونے پو ہار نہیں ڈالے جاتے ہیں،میں نے نواز شریف کو 10سوالات دئیے تھے لیکن مریم نواز اور نواز شریف نے ابھی تک میرے سوالوں کے جوابات نہیں دئیے ہیں ، انھوں نے بتایا نہیں کہ اسامہ بن لادن سے کتنی ملاقاتیں کی تھیں، اور پیسے کیوں لیے تھے اورڈان لیکس کس نے کروائی اور کس نے ڈان لیکس سے فوائد سمیٹے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف بتائیں کہ اجمل قصاب کے گھر کا پتا ایڈیٹرکو کس نے دیا تھا،مودی اور جندال سے کیا باتیں ہوئیں ان کے بارے میں کیا کہیں گے لیکن میرے سوالات جوں کے توں ہیں، جواب نہیں دیا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے اور وہ فیصلہ لے کر گھر چلے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن استعفے دے اور عدم اعتماد لائے ان کا لگ پتا جائے گا کہ کیسے عدم اعتماد لایا جاتا ہےایسا پوسٹ مارٹم کرو گا کہ سب برابر کر دوں گا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس کے بعد شیخ رشید نے کہا تھا کہ وہ بھی مریم نواز کی پریس کانفرنس کا جواب مدلل انداز میں دیں گے ۔مریم نواز نے قائد حزب اختلاف کی گرفتاری پر سخت ردعمل دیا تھا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات