کچہری روڈ ایبٹ آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے نے ریڑھیاں اور سامان ضبط کر لیا

منگل 29 ستمبر 2020 13:05

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) کچہری روڈ ایبٹ آباد پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن میں ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے نے تجاوزات مافیا کی ریڑھیاں اور سامان ضبط کر لیا۔ امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر ٹی ایم اے ایبٹ آباد اور ٹریفک پولیس نے کچہری روڈ پر عارضی تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا، یہ آپریشن تحصیل آفیسر مظہر خان کی ہدایت پر کیا گیا، تجاوزات کے خلاف اس آپریشن میں تجاوزات مافیا کی ریڑھیاں اور پھٹے ضبط کر لئے گئے۔

تجاوزات مافیا کا ریڑھیوں اور پھٹوں پر لگایا گیا سامان بھی ضبط کر کے ٹی ایم اے آفس منتقل کر دیا گیا۔ کچہری روڈ پر ریڑھی بانوں کی تجاوزات اور منی اڈوں کے باعث کچہری روڈ پر سے پیدل چلنا بھی محال ہو چکا تھا۔ عوامی شکایات پر ٹی ایم اے نے ٹریفک پولیس کے تعاون سے بھرپور کارروائی کی۔

متعلقہ عنوان :