ایبٹ آباد میں فاطر العقل شخص نے تین افراد کے سر میں پتھر مار کر انہیں شدید زخمی کر دیا

منگل 29 ستمبر 2020 22:35

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) ایبٹ آباد میں فاطر العقل شخص نے تین افراد کے سر میں پتھر مار کر انہیں شدید زخمی کر دیا، یہ شخص قبل ازیں راولپنڈی میں بھی دو افراد کو پتھر مار کر ہلاک کر چکا ہے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شخص کو پکڑ کر مینٹل ہسپتال مانسہرہ داخل کیا جائے، اس طرح کے واقعات سے کسی شخص کی جان بھی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں سربن چوک، مری روڈ اور بجلی گھر کے مقام پر فاطرالعقل شخص نے تین افراد کے سر میں پتھر مار کر انہیں شدید زخمی کر دیا، زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا جنہیں چھ سے آٹھ ٹانکیں آئے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فاطرالعقل شخص کو گرفتار کر کے مینٹل ہسپتال مانسہرہ داخل کروائیں تاکہ اس کا علاج معالجہ ہو سکے اور شہری بھی اس شخص سے سکھ کا سانس لے سکیں۔