آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے تحت صوبے بھر آج میں پریس کلبوں کے سامنے مظاہرے کیئے جائیں گے
جمعرات 1 اکتوبر 2020 00:01
(جاری ہے)
یہ احتجاج کراچی میں آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے تنظیمی اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت کیا جارہا ہے۔ جس کے تحت یکم اکتوبر کو صوبے بھر کے پریس کلبوں پر احتجاج، 3 اکتوبر کو حیدرآباد ڈویژن کے تمام اضلاع، تحصیلوں کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کا کنونشن منعقد کیا جائے گا۔
اس کے بعد مرحلے وار تین مختلف ڈویژنوں میں کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔ جس کے بعد 17 نومبر کو کراچی میں فائنل اجتماع ہوگا۔ جس میں وزیراعلیٰ ہائوس پر مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیا جائے گا۔ جس کی منظوری آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو (نوڈیرو)، سید ذوالفقار شاہ (کراچی)، سینئر نائب صدر اسمٰعیل شاہ (حیدرآباد)، نائب صدر شوکت بھررو (گھوٹکی)، جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت (حیدرآباد)، ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ (سکھر)، جوائنٹ سیکریٹریز عبدالہادی مرکیانی (رتوڈیرو)، غلام عباس سہاگ (دادو)، فنانس سیکریٹری قلندر بخش شاہانی (لاڑکانہ) اور آفس سیکریٹری شوکت دائود پوتا (ڈھرکی) نے مرکزی سینئر نائب صدر رسول بخش شاہانی (لاڑکانہ)، سینئر جوائنٹ سیکریٹری کشن لعل راجہ (نوشہروفیروز)، مرکزی آرگنائزنگ سیکریٹری راجہ عاصم شہزاد (کراچی) کی موجودگی میں مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شساہ کی زیر صدارت اجلاس میں دی تھی۔ انہوں نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی کے بلدیاتی اداروں کے اجلاس کے دروان کراچی کے بلدیاتی ملازمین کی اے جی سندھ سے تنخواہیں ادا کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس پر فوری طور پر پورے صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں میں عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ، سماعت کی تاریخ تبدیل، چھ مئی کو سماعت ہوگی
-
لاہورہائیکورٹ کا فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
مریم نواز کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے ، صوبہ بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شرع کر دیا ہے،عظمی بخاری
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا‘ عظمیٰ بخاری
-
حمزہ شہباز سے شعیب صدیقی کی ملاقات،سیاسی صورتحال و معاشی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز
-
(ن) لیگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس 11مئی کو طلب
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.