
ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہم دوسروں سے زیادہ محب وطن ہیں، مو لانا عبد الغفور حید ری
ملک کے مفاد میں ہونے والی ملاقاتوں کو نام نہاد ترجمانوں کے زریعے بلیک میلنگ کا زریعہ نہیں بننے نہیں دینگے ،مرکزی جنرل سیکرٹری جے یو آئی
جمعرات 1 اکتوبر 2020 00:15

(جاری ہے)
صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے ملکی حالاتِ حکومت اور نیب کے رویہ ڈیرہ اسماعیل میں گرفتاریوں سے پیدا شدہ صورتحال سے متعلق مجلس شوریٰ کو آگاہ کیا۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں اور جمعیت علمائے اسلام کے فقید المثال کانفرنسوں سے حکومت کے ایوانوں میں کھلبلی مچ چکی ہے اور اب حکمران نیب جیسے بدنام ادارے کو استعمال کرکے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف کی تاریخ گواہ ہے کہ انہوں نے استعمار کے خلاف عملی جدو جہد کے زریعے کرکے تاریخ رقم کی ہے۔جمعیت علمائے اسلام اور اس کے قائدین کو نیب کے ذریعے ڈرانے دھمکانے والے اپنے انجام کی فکر کریں ہمارا دامن صاف ہے اور محب وطن ہیں ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے ہم آئین وقانون کی باسداری اور اسلام کی سربلندی کی جنگ اس وقت تک لڑتے رہینگے اور ملک توڑنے والوں کو بے نقاب کرینگے۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کیلئے بلائی گئی میٹنگ میں سیاسی جماعتوں کے موقف کی تشہیر کرنے کی بجائے نام نہاد سیاسی ترجمان کے زریعے بلیک میلنگ اور میڈیا ٹرائل کرکے سیاست دانوں کی کردار کشی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے حکومت کو نہیں بچا یا جاسکتا اب تحریک کا آغاز ہوچکا ہے اور حکومت کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھے گے اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کل صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد کیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بہاولپور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
-
صوبہ جل رہا ہے اور گنڈاپور لاؤ لشکر کے ساتھ پنجاب فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.