چودھری شجاعت حسین کا انصار برنی سے ٹیلیفونک رابطہ

کورونا سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی تارکین وطن کی بیرون ملک ہی تدفین کیلئے وزیر اعظم خصوصی فنڈز کا اعلان کریں، چودھری شجاعت حسین

جمعرات 1 اکتوبر 2020 00:51

لاہور۔30ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وبا سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی تارکین وطن کی بیرون ممالک ہی تدفین کیلئے خصوصی فنڈ مہیا کرنے کا اعلان کریں کیونکہ ان کی میتوں کو میڈیکل گراونڈ پر پاکستان نہیں لایا جا سکتا ہے،۔

چودھری شجاعت حسین نے یہ بات کا اظہار انسانی حقوق کے علمبردار انصار برنی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا اور ان سے اپنے چھوٹے بھائی کے ڈرائیور کا ذکر بھی کیا جو کورونا کی وجہ سے بیرون ملک میں فوت ہو گیا تھا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم کورونا سے فوت ہو جانے والے پاکستانیوں کی تدفین کے اخراجات کمیونٹی سے چندہ لے کر ادا کیے جا رہے ہیں، وزیر اعظم کورونا سے متاثرہ میت کی فیملی، بیوی، بچے اور لواحقین کو پاکستان لانے کیلئے سفری سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کریں بلکہ ان کے پیاروں کی بیرون ممالک ہی تدفین کیلئے خصوصی فنڈ کا اعلان کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انصار برنی بیرون ممالک سفارتخانوں اور انسانی حقوق کے علمبردار اداروں کے ساتھ مل کر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے بتایا کہ میرے چھوٹے بھائی چودھری وجاہت حسین جب وہ سمندر پار پاکستانیوں کے وزیر تھے انہوں نے ایک مکمل سمری تیار کروائی تھی جس میںڈیڈ باڈی پاکستان واپس لانے کیلئے مراعات کی مد میں دس لاکھ روپے انشورنس کوور بھی شامل کیا تھا، اس کا ذکر ایک بار میں نے وزیراعظم سے کیا تھا جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ اگر پرائیویٹ انشورنس کمپنی متاثرہ خاندان کوکور فراہم نہیں کرتی تو ہم سرکاری انشورنس سے کیوں نہیں کرسکتے۔