اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے، احتساب کے سوا اپوزیشن کے ساتھ مہنگائی، سیاسی مسائل اور دیگر قومی مفاد کے معاملات پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں، عدالت نے نواز شریف کوبڑے پیمانے پر بدعنوانیوں میں ملوث ہونے پر سزا سنائی ہوئی ہے، حکومت سابق وزیر اعظم کو واپس لانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
جمعرات 1 اکتوبر 2020 01:15
(جاری ہے)
شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف تحریک شروع کرنا چاہتی ہیں تو شوق سے کریں تاہم حکومت قوم کو بتائے گی کہ یہ لوگ صرف ذاتی مفادات کو تحفظ دینے اور اپنے قائدین کو احتساب سے بچانے کیلئے ڈرامہ رچانے والے ہیں اس لئے عوام ان کے ساتھ نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عدالت کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے نواز شریف کے حوالے سے عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھیجے تھے جو انہوں نے وصول نہیں کئے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی معیشت کے ساتھ جو کیا قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی، خود کو جمہوریت کا چیمپئن ثابت کرنے والے نواز شریف نے قوم اور قانون کو دھوکہ دے کر راہ فرار اختیار کی ہوئی ہے، اس وقت وہ مفرور ہیں، ان کے خلاف عدالتوں میں بدعنوانیوں کے مقدمات چل رہے ہیں، حکومت انہیں واپس لانے کیلئے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.