اہم قبائلی رہنماء اور سیاسی شخصیت کے والد کے دن دیہاڑے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں،شیخ جعفر خان مندوخیل

شہید حاجی محمود احمد کاکوزئی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،،سابق صوبائی وزیر

جمعہ 2 اکتوبر 2020 22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2020ء) شہید حاجی محمود احمد کاکوزئی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اہم قبائلی رہنماء اور سیاسی شخصیت کے والد کے دن دیہاڑے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیںقاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک انجام سے دوچار کیا جائے ان خیالات کا اظہار اراکین اسمبلی،سابق وزراء سینیٹرزوکلاء تاجروں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بی اے پی کے مرکزی رہنماء حاجی نصیب اللہ اچکزئی سے ان کے والد شہید حاجی محموداحمد کاکوزئی کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کیا، سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل ،میر عاصم کرد گیلو ،سینیٹر منظور خان کاکڑ ،روزی خان کاکڑ،صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی ،صوبائی اسمبلی کے اراکین مبین خان خلجی،حاجی عبدالواحد صدیقی ،حاجی بہرام اچکزئی، سابق ناظم سٹی رحیم کاکڑ ،نوابزادہ شریف خان جوگیزئی، لالایوسف خلجی،حاجی لالا خان بادیزئی،ملا عبیداللہ بڑیچ ،علائوالدین کوتوال سمیت سینکڑوں افراد نے حاجی نصیب اللہ اچکزئی سے ان کے والد حاجی محموداحمد کاکوزئی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا انھوںنے کہا کہ اہم قبائلی رہنماء کا دن دیہاڑے قتل انتہائی المناک واقعہ ہے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔