اقوام متحدہ کا طیار یمنی مریض شہریوں کو علاج کے بعداردن سے واپس لے آیا

پیر 5 اکتوبر 2020 10:55

صنعا ئ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2020ء) : اقوام متحدہ کا طیارہ یمنی مریض شہریوں کو اردن میں علاج کے بعد یمن کے دارالحکومت واپس لے آ یا یمنی مریض شہری شدید عارضے کے علاج کے لئے اردن پہنچے تھے۔ چینی ذرایع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کے اقوام متحدہ کا طیارہ یمن کے عام شہر یوں کو لے کر یمن کے دارالحکومت حکومت صنعا ئ کے ا یئر پورٹ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کے اقوام متحدہ کے میڈیکل ایئر برج پروازں کی مدد سے مریضوں کو مختلف دائمی حالات کے سبب اردن میں علاج کے لیے جایا گیا تھاجن کا علاج یمن میں ممکن نہیں تھا ،یمن کیالمسیرا ٹی وی کے مطابق راوں سال فروری میں مجموعی طور پر 31 مریض شہریوں کو علاج کی اشد ضرورت تھی جن کو اقوام متحدہ کے طبی ایئر برج پروازں کے ذریعییمن سے عمان پہنچایا گیا تھا جن میں سے 19 مریضوں کی واپسی ہوئی ہے۔