صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے درمیان میں ملاقات

پیر 5 اکتوبر 2020 23:59

کویت سٹی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2020ء) : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے درمیان پیر کو کویت سٹی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صدر مملکت نے شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر عارف علوی نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے کویتی قیادت اور قوم کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح پاکستان کے ایک مخلص اور قابل اعتماد دوست تھے، مرحوم نے دونوں ممالک اور عوام کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کے لئے شیخ صباح کی کاوشوں کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا\867\932