ٓ نوازشریف عوام کے لوٹے ہوئے پیسوںپر بیرون ملک عیاشیوں کرنے میںمصروف ہیں،اعجاز احمد چوہدری

پیر 5 اکتوبر 2020 20:50

Hلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ نوازشریف عوام کے لوٹے ہوئے پیسوںپر بیرون ملک عیاشیوں کرنے میںمصروف ہیں، کرپٹ اپوزیشن کو ملک کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہو پا رہی ، پی ٹی آئی کی حکومت ملکی ترقی کے لئے دن رات کام کررہی ہے ، ملک کو تباہ و برباد کرنے والا ٹولہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عوام کی طاقت سے عمران خان کی قیادت میں کرپٹ ٹولے کو اقتدار سے باہر نکالا ، ن لیگ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہی ہے ، پوری قوم اپنے ملکی اداروں کے پشت پر کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہار اعجازاحمدچوہدری پارٹی سیکرٹریٹ میں این اے 133 سے آئے ہوئے کارکنوںسے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حاجی اصغر گوندل ، عدیل جوئیہ سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے ، انہوں نے کہاکہ ن لیگی قیادت مودی کی پٹھو بن چکی ہے ، چور ٹولہ ایک دوسرے کو بچانے میں لگا ہواہے ، پاکستان کے باشعور عوام ملک دشمن ایجنٹوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگی