جھنگ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں میڑک کی طالبہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ،گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا

پیر 5 اکتوبر 2020 22:20

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2020ء) جھنگ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں میڑک کی طالبہ میں کرونا وائرس کی تصدیق پر اسے گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں میٹرک کی طالبہ ثانیہ اکبر کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا گیا تو کرونا وائرس کا ٹیسٹ پوزیٹیو نکل آیا ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ارتضا شاہ نے بتایا کہ ثانیہ اکبر کو گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔جبکہ کلاس روم کو بھی سیل کر دیا ہے ۔کلا س روم میں ٹیچر سمیت تما م طالبات کو سکینگ کے لئے بلا لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :