اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کے لئے میٹرک سے بی اے تک تدریسی کتب آن لائن فراہم کردی

شعبہ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم کی طرف سے چھ نئے کورسسز کا اجراء

منگل 6 اکتوبر 2020 13:15

اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کے لئے میٹرک سے بی اے تک تدریسی کتب آن لائن فراہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جدید کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے طلبہ کو انکی دہلیز پر تعلیم دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ،ْ اس ضمن میں یونیورسٹی نے حال ہی میں میٹرک ،ْ ایف اے اور بی اے پروگراموں کی تمام درسی کتب کی سافٹ کاپیز تیار کرکے اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے تمام متعلقہ طلباء کو ان کی فراہمی یقینی بنادی ہے۔

طلبہ اپنی کتابیں ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk)پر کتابوں والی آپشن سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر یونیورسٹی دوسرے پروگراموں کی کتب کی سافٹ کاپیز تیار کرنے پر بھی کام کررہی ہے۔یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی اپنے طلبہ کو کتابوں کی ہارڈ کاپیز(Hard Copies)بھی بذریعہ ڈاک ان کے گھروں کو ارسال کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے طول و عرض میں موجود یونیورسٹی کے لاکھوں طلبہ کو ویب سائٹ پر کتب دستیاب کرانا یونیورسٹی کا ایک اور بڑا کارنامہ ہے اور اس اقدام سے طلبہ کی جانب سے کتب نہ ملنے کی شکایات کا خاتمہ ہوگا۔وائس چانسلر نے تدریسی امور کو مینول سے آٹومیشن پر منتقلی )ڈیجیٹلائزیشن(کو پہلی ترجیح رکھی ہے جس کا بنیادی مقصد طلبہ کو تیز رفتار بنیادوں پر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ،ْ امور میں شفافیت اور تعلیمی معیار میں اضافہ کرنا ہے۔

علاوہ ازیں سمسٹر خزاں 2020ء سے یونیورسٹی کے شعبہ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم نے چھ ماہ دورانیہ کے شارٹ کورسسز کا اجراء کردیا ہے۔ یہ کورسسز لٹریسی ۔نان فارمل ایجوکیشن۔ زندگی کی مہارتیں۔تدریسی معاونات کا استعمال اور امتحان/جائزہ کی مہارتوں پر مبنی ہیں۔اس کے علاوہ الائٹ کے تعاون سے گلگت اور سکردو میں ٹیلرنگ اور مستری کے کام کی مہارتوں پر مبنی کورسسز کا اجراء بھی کردیا گیا ہے۔

یہ تمام کورسسز وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی دلچسپی کا مظہر ہیں۔چئیرمین ،ْ غیر رسمی تعلیم ،ْ ڈاکٹر محمد اجمل نے کہا ہے کہ یہ کورسسز آن لائن پڑھائے جائیں گے اور ان کی کتب بھی آن لائن دستیاب ہیں ۔کورسسز کی تفصیل ،ْ پراسپکٹس ،ْ داخلہ فارم اور دیگر معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر موجود ہیں۔ داخلے کی آخری تاریخ 15۔اکتوبر مقرر ہے۔