سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی کے باعث ہسپتال میں کورونا ایک بار پھر سر اٴْٹھانے لگا، تیس سے زائد افراد مریض بن گئے

منگل 6 اکتوبر 2020 14:52

سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی کے باعث ہسپتال میں کورونا ایک بار پھر سر اٴْٹھانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی کے باعث ہسپتال میں کورونا ایک بار پھر سر اٴْٹھانے لگا،ہسپتال کے ڈاکٹرز سمیت 30 سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے کورونا آئیسولیشن وارڈ میں ڈاکٹرز نے ڈیوٹی سے انکار کر دیا،ہسپتال کے کورونا وارڈ میں مریضوں کے سیمپل لینے کیلئے عملہ بھی غیر حاضر رہا ۔

ذرائع کے مطابق کوئی بھی ڈاکٹر ڈیوٹی کرنے کے لیئے تیار نہیں،او پی ڈیز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے ساتھ کام کرنا ممکن نہیں۔ ڈاکٹر زذرائع کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کو او پی ڈیز میں ایس اوپیز پر عمل درآمد کیلئے کئی بار کہہ چٴْکے ہیں ،او پی ڈیز میں حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عمل درآمد تک کام نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :