تین گٹکا فروش گرفتار، مقدمات درج

منگل 6 اکتوبر 2020 20:47

میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2020ء) : ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کے احکامات کی روشنی میں ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش عناصر، شراب فروش عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ ٹاؤن کے ایس ایچ او ٹاؤن کی متعلقہ تھانے کی حدود کھان ناکہ دوران گشت چھاپہ مار کارروائی، دو ملزمان محمد نواز خاصخیلی اور رانومل مالھی گرفتار، ملزم کے قبضے سے گٹکے بر آمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ محمود آباد کے ایس ایچ او نے شمع گراؤنڈ پر دوران گشت پر چھاپہ مار کر ملزم آصف علی ملک کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے گٹکہ بر آمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :