ہماری حکومت دل کے امراض سے بچاو کے حوالے سے آگاہی پر فوکس کیے ہوئے ہے، زرتاج گل

دنیا می اموات کی بڑی وجہ ہارٹ اٹیک ہے، نئی نسل کو نشہ آور اشیاء کے استعمال سے دور کرنا ھوگا، وزیر مملکت

جمعرات 8 اکتوبر 2020 17:54

ہماری حکومت دل کے امراض سے بچاو کے حوالے سے آگاہی پر فوکس کیے ہوئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2020ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ ہماری حکومت دل کے امراض سے بچاو کے حوالے سے آگاہی پر فوکس کیے ہوئے ہے۔دل کے امراض سے بچائومیں خواتین کا کردار کے موضوع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پناہ گزشتہ 36 سال سے دل کے امراض کے متعلق آگاہی فراھم کررہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت دل کے امراض سے بچاو کے حوالے سے آگاہی پر فوکس کیے ہوئے ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں سے بھی بھی صحت پر منفی اثرات پڑتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا می اموات کی بڑی وجہ ہارٹ اٹیک ہے، نئی نسل کو نشہ آور اشیاء کے استعمال سے دور کرنا ھوگا۔ انہوںنے کہاکہ نئی نسل خود کو ماڈرن ظاھر کرنے کے لیے سموکنگ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوجوان نسل کو سموکنگ سے روکنے کے لیے اس مہم کا حصہ ہوں ،خواتین اور مرد دونوں کو سموکنگ سے دور کرنا ھوگا۔

انہوںنے کہاکہ ہم کینسر اور خاص طور پر چھاتی کے کینسر کے خاتمے کے لیے بڑی مہم شروع کر چکے ہیں ،ہمیں اپنا لائف سٹائل بدلنا ھوگا ۔ انہوںنے کہاکہ ڈرنک کے اشتہارات ہمیں سپر مین بننے کی ترغیب دیتے ہیں ،یہ اشتہارات ہمیں کمپلیکس کا شکار کررھے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ انرجی ڈرنک پر قانون سازی کی جا رہی ہے، قانون سازی کے بعد اس پر عملدرآمد کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ جن جانوروں کا نام لینا حرام ھے وہ چپس کین پیکٹ می استعمال ہو رہیں،ہم امپورٹ بل میں کمی پر بھی پالیسی تشکیل دے رھے ہیں ،پاکستان کو ڈیمپنگ یارڈ بننے سے بچانا ھوگا۔ انہوںنے کہاکہ چالیس سال کی عمر سے کم عمرن افراد میں ہارٹ اٹیک خطرناک ھے، آگاہی کے لیے تمام فورمز کو بروے کار لانا ھوگا۔

متعلقہ عنوان :