ڈپٹی کمشنر کا بنیادی مراکز صحت کا اچانک دورہ

جمعہ 9 اکتوبر 2020 17:14

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2020ء) : ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاویدنے بنیادی مراکز صحت کا اچانک دورہ کیا،سٹاف کی حاضری چیک کی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور علاج کی غرض سے آئے ہوئے شہریوں سے ملنے والی سہولیات کے معیار بارے استفسار کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے لگائے جانے والے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام اور ویکسین کی سٹاک کا جائزہ لیا اور بی ایچ یو میں او پی ڈی اور فارمیسی کا معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :