چارسدہ ریپ: علی محمد خان کا پھر زیادتی کے مجرم کو چوک پر لٹکانے کا مطالبہ

تک ریپ کرنے والوں کو چوک پر نہیں لٹکایا جاتا ایسے جرائم کا خاتمہ نہیں ہوسکتا، علی محمد خان

جمعہ 9 اکتوبر 2020 23:54

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2020ء) چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف پشاور اور چارسدہ میں احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان مقتول بچی کے پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر علی محمد خان نے کہا کہ جب تک ریپ کرنے والوں کو چوک پر نہیں لٹکایا جاتا ایسے جرائم کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :