�توبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے تحت جلسہ عام میں لاکھوں انسان شریک ہوکر حکومت کے در و دیوار کو ہلاکر کرکے رکھ دینگے،مولانا عبدالواسع
تمام جمہوری پارٹیوں کی جانب سے تحریک کا آغاز پاکستان سے محبت کا عکاس ہے ،جمعیت علماء اسلام تحریک میں صف اول کا کردار ادا کرنے سے گریز نہیں کریگی،صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام
جمعہ 9 اکتوبر 2020 22:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی صوبے کی سب سے بڑی اور پختہ نظریات رکھنے والی جماعت کی حیثیت سے 25اکتوبر کو ہونے والے جلسہ عام میں اہم کردار ادا کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے دو سالہ دور اقتدار میں عوام کو ذلت رسوائی،معیشت کی بربادی، بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، موجودہ نااہل حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ملک وقوم کے مفاد میں ہے۔اگر یہ حکومت مزید رہی تو اس کی تلافی آئندہ کئی سالوں میں ممکن نہ ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ موجودہ حکومت میں جتنی اذیت، ذلت اور رسوائی پاکستانی عوام کو دی گئی ہے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی حکمرانوں نے الیکشن سے قبل عوام کو سبز باغ دکھائے ایک بھی پورا نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل دعوؤں کے وہ پل باندھے جو ان کے بس کی بات نہیں عوام کو پچھلے دو سالوں میں مہنگائی، بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا سو دن کے منصوبے سال کے منصوبوں میں تبدیل جبکہ دو سال کا عرصہ گزر جانے کو ہے حکمرانوں کے کئے گئے وعدے آج بھی ادھورے خواب بن کر رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہ کرکے رکھ دی گئی ملک کو بدنامی اور رسوائی کے علاہ کچھ نہیں دیا گیا۔موجودہ نااہل حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ملک وقوم کی ضرورت تھی جس پر بالغ نظری کا مظاہرہ کرکے قوم کو امید دلائی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.