ہرڈ امیونٹی یا اجتماعی مدافعت وبا کو روکنے کا طریقہ کار نہیں ہے ، عالمی ادارہ صحت

منگل 13 اکتوبر 2020 14:22

ہرڈ امیونٹی یا اجتماعی مدافعت وبا کو روکنے کا طریقہ کار نہیں ہے ، عالمی ..
جینیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء) : عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ایدہانوم ٹیڈروس نیکہا ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔بہت سے ممالک میں وبا کے بڑے پیمانے پر پھیلاو? پر موثر طور پر قابو پا لیا گیا ہیاس سلسلے میں ان ممالک کے کئے گئے اقدامات انسداد وبا کا بہترین طریقہ کار ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرلنے جینیوا میں ایک رسمی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ تاریخی اعتبار سے ہرڈ امیونٹی یاا جتماعی مدافعت وہ اقدام نہیں ہے جو وباپر قابو پانے کیلئے اختیار کیا گیا۔

وائرس کو پھیلنے دینے کی اجازت سے وبا غیر ضروری طور پر پھیل جاتی ہے اور اس خطرناک وائرس کو ،جسیابھی تک ہم مکمل طور پر جانتے بھی نہیں کو آزادانہ پھیلنے دینا اخلاقیات کے منافی ہے۔

متعلقہ عنوان :