ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے صحتیاب،رپورٹ منفی آگئی

ذاتی معالج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عوامی اجتماعات میں جانے کی اجازت دے دی

منگل 13 اکتوبر 2020 15:05

ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے صحتیاب،رپورٹ منفی آگئی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس رپورٹ منفی آگئی، ٹرمپ کے ڈاکٹرز نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لگاتار ٹیسٹ کئے گئے جو منفی آئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری کے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عوامی اجتماعات میں جانے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ ٹرمپ کے ابھی قرنطینہ کے 14 دن بھی مکمل نہیں ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ان میں اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ خاتونِ اول اور وہ دونوں ہی فورا قرنطینہ اور بحالی کا مرحلہ شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عوامی اجتماعات میں جانے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ ٹرمپ کے ابھی قرنطینہ کے 14 دن بھی مکمل نہیں ہوئے۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا میں پہلا جلسہ کیا، جس میں امریکی صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں اور خود کو بہت زیادہ طاقت ور محسوس کر رہا ہوں۔