پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کو37ارب20کروڑ21لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

منگل 13 اکتوبر 2020 22:47

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کو37ارب20کروڑ21لاکھ روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو بھی مندی کا رجحان غالب رہاجس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس مزید203پوائنٹس کی کمی سی40006پوائنٹس کی سطح پر آگیاجبکہ 59.80فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کو37ارب20کروڑ21لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت 23.17فیصد کم رہا۔

گذشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100انڈیکس 40298پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی ملک میں سیاسی عدم استحکام کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اپناتے ہوئے حصص فروخت کرنے شروع کردئے جس کے سبب مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئی39646پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن بعد میں ریکوری آنے سے 40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم مندی کا رجحان غالب آگیا اور کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس 203.14پوائنٹس کی کمی سی40006.68پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس97.03پوائنٹس کی کمی سی16916.57پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس139.27پوائنٹس کی کمی سی28372.12پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر 403کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی145کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 241میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی کے آنے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب7ارب38کروڑ96لاکھ روپے سے گھٹ کر74کھرب70ارب18کروڑ75لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے پریمیئر شوگر کے حصص 28.48روپے کے اضافے سی494.49روپے اوراسماعیل انڈسٹریز25روپے کے اضافے سی404روپے ہوگیا جب کہ نیسلے پاکستان 97.75روپے کی کمی سی6400روپے اورباٹا40روپے کی کمی سی1600روپے کے ساتھ سرفہرست رہے۔