پاکستان کی پوری تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی ان 2 سالوں میں ہوئی، میجر صادق

وزیراعظم کی ٹیم نااہل لوگوں پر مشتمل ہے، حکومت نے بلدیاتی نظام اپاہج بنا دیا ہے، بلین ٹری کے نام پر 10 ارب کی بجائے صرف سوا 3 کروڑ درخت لگائے گئے ، پی ٹی آئی ایم این اے کے انکشافات

Shehryar Abbasi شہریار عباسی منگل 13 اکتوبر 2020 19:01

پاکستان کی پوری تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی ان 2 سالوں میں ہوئی، ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر2020ء) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق اٹک سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے اپنی ہی حکومت پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ٹیم نا اہل لوگوں پر مشتمل ٹیم ہے۔ میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم نا اہل لوگوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا جب سے پاکستان بنا تب سے اس دور تک اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی ان 2 سالوں کے دوران کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلدیاتی نظام اپاہج بنا دیا ہے۔ بلین ٹرین منصوبے کی حقیقت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 ارب کی بجائے صرف سوا 3 کروڑ درخت لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا ہے کہ 10 ارب درختوں کیلئے حکومت کے پاس نرسریاں ہی نہیں ہیں اتنے درخت کہاں سے آئے اور کہاں لگے؟۔

حکومت کے پاس ان سوالات کے جوابات نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ میجر (ر) طاہر صادق جہانگیرترین کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے دو قومی اسمبلی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا تھا ، انہیں این اے 55 کی نشست چھوڑنے کا کہا گیا جس پر ملک امین اسلم نے الیکشن لڑنا تھا لیکن انہوں نے این اے 56 کی سیٹ چھوڑی جس پر تحریک انصاف نے انکی فیملی کو نظرانداز کردیا ۔