گندم کی بھرپور کاشت کیلئے فیلڈ اہلکار کسانوں کی مکمل رہنمائی کریں،محکمہ زراعت

جمعرات 15 اکتوبر 2020 14:41

گندم کی بھرپور کاشت کیلئے فیلڈ اہلکار کسانوں کی مکمل رہنمائی کریں،محکمہ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2020ء) : محکمہ زراعت نے گندم کی بھر پور کاشت کیلئے فیلڈ اہلکاروں کو کسانوں کی مکمل رہنمائی کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تمام زراعت افسران اور فیلڈ اسسٹنٹس گندم کی کاشت کے رہنما اصولوں سے کاشتکاروں، کسانوں اور زمینداروں کو روشناس کروانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں ، موجودہ ایام گندم کی بوائی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں لہٰذا اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباکے ذرائع نے بتا یا کہ ایگریکلچر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیماری سے پاک صحت مند اور تصدیق شدہ بیج زہر لگا کر بذریعہ ڈرل اس کی کاشت پر زور دیں۔ اس کے علاوہ سفارش کردہ اقسام، ان کی مقررہ وقت پر کاشت اور شرح بیج کی جانب بھی کاشتکاروں کی خصوصی توجہ مرکوز کروائیں۔ا نہوں نیفیصل آبا دڈویڑن کے تمام اضلاع کو گندم کی کاشت کے دیے گئے ہدف کو ہر صورت پورا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :