مونگ پھلی کی برداشت کیلئے موزوں وقت کاانتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے، ماہرین زراعت

جمعہ 16 اکتوبر 2020 16:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2020ء) : ماہرین زراعت نے کہا کہ مونگ پھلی کی برداشت کیلئے موزوں وقت کاانتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اگیتی برداشت کی صورت میں کچی پھلیوں کی زیادہ تعداد پیداوار میں کمی کاباعث بنتی ہے لہٰذا کاشتکار ماہرین زراعت کے مشورہ سے بروقت مونگ پھلی کی برداشت یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ مونگ پھلی کی کم پیداوار کی اہم وجہ برداشت کے سلسلہ میں زرعی ماہرین کی سفارشات پر پوری طرح عملدرآمد نہ کرناہے۔ انہوں نے بتایاکہ مونگ پھلی کی فصل کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کیلئے برداشت ایک ایسا عمل ہے جو معیار پر بھی اثر انداز ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر تاخیر سے مونگ پھلی کی برداشت کی جائے تو پھلیوں کارنگ سیاہ ہو جاتاہے جو پیداوار کے ضائع ہونے کا موجب بنتاہے۔انہوں نے بتایاکہ مونگ پھلی کی جدید اقسام 6ماہ میں پک کر تیار ہو جاتی ہیں اور اس کی برداشت کامناسب وقت نومبر کامہینہ ہے۔

متعلقہ عنوان :