ماہرین لائیو سٹاک نے مویشی پال حضرات کو جانوروں کو اوس اور سردی سے بچانے کی ہدایت کر دی

ہفتہ اکتوبر 13:12

ماہرین لائیو سٹاک نے مویشی پال حضرات کو جانوروں کو اوس اور سردی سے بچانے ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ماہرین لائیو سٹاک نے مویشی پا ل حضرات کو ہدایت کی ہے کہ بدلتے ہوئے موسم کے باعث جانوروں کو اوس اور سردی سے بچائیں اور رات کو جانوروں کو شیڈز میں باندھیں جہاں تازہ ہوا کی آمد و رفت ہو جبکہ سبز چارے میں بھوسے کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ سردی کی آمد اوررات کو پڑنے والی اوس کی وجہ سے دودھیل جانوروں میں دودھ کی پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور جانوروں کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے لہٰذا مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کو سردی اور اوس سے محفوظ رکھیں اور انہیں تازہ چارہ کھلانے سمیت دن میں کم از کم دو مرتبہ پانی بھی پلائیں۔

متعلقہ عنوان :