کسی انسان نے اپنے اندر کتنے غم سمیٹے ہوتے ہیں یہ صرف وہی جانتا ہے ‘ شبنم مجید

فن گائیکی میرا اثاثہ ہے اور میںاس کی بدولت آج شبنم مجید ہوں‘گلوکارہ کی خصوصی گفتگو

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:38

کسی انسان نے اپنے اندر کتنے غم سمیٹے ہوتے ہیں یہ صرف وہی جانتا ہے ‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہاہے کہ کسی انسان نے اپنے اندر کتنے غم سمیٹے ہوتے ہیں یہ صرف وہی جانتا ہے ، خدا کی ذات سے دعا ہے کہ وہ کسی کو اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرے ، فن گائیکی میرا اثاثہ ہے اور میںاس کی بدولت آج شبنم مجید ہوں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ ہمارا معاشرہ گرے ہوئے لوگوں کو اٹھانے کی بجائے انہیں روند دیتا ہے جس پر دل بہت دکھتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ روش کسی طرح بھی قابل ستائش نہیں ،کچھ لوگ اس سے خوشی حاصل کرتے ہیں لیکن بالکل عارضی ہوتی ہے۔ شبنم مجید نے کہاکہ میں نے ہمیشہ دوسرے کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھا ہے اور میں مشکل حالات میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی قائل ہوں ۔ آپ کے ہمدردی کے بولے ہوئے دو الفاظ اگر کسی پریشان شخص کو زندگی کو جینے کا حوصلہ دیدیں تو اس میں آپ کا کیا جاتا ہے۔ شبنم مجید نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں جتنا کام ہورہا ہے میںاس میں اپنا حصہ ڈال رہی ہوں اور جب زیادہ کام ہوگا تو خود بخود میرا حصہ بھی بڑھ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :