محکمہ فشریز گوادر کی ماہی گیروں کو 18تا21 اکتوبر تک مچھلی کے شکار کے لئے گہرے سمندرنہ جانے کی ہدایت

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 23:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر محکمہ فشریز گوادر نے ماہی گیروں کو 18تا21 اکتوبر تک مچھلی کے شکار کے لئے گہرے سمندرنہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گوادر کی جاری کردہ نوٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ ایک سمندری طوفان بن رہا ہے،جس کی وجہ سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 18تا21 اکتوبر تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،ماہی گیروں کو ہدایت کی کہ وہ اتوار سے منگل تک مچھلی کے شکار کے لئے سمندر جانے سے گریز کریں احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی نقصان و پریشانی سے بچ سکیں۔