
یورپ کی شدید مخالفت کے باوجود ترکی نے بحیرہ اسود میں گیس کے مزید وسیع ذخائر دریافت کر لیے
طیب اردگان نے قوم کو خوشخبری سنا دی، گیس کے 85بلین کیوبک میٹرز کے نئے ذخائر اس سے قبل دریافت ہونے والے 320 بلین کیوبک میٹرز ذخائر کےعلاوہ ہیں
محمد علی
اتوار 18 اکتوبر 2020
00:24

“The natural gas reserves in the Tuna-1 zone of the Sakarya field have reached 405 billion cubic meters in total” https://t.co/k2Ny1lKun1 pic.twitter.com/mIvE7EDalW
— Presidency of the Republic of Türkiye (@trpresidency) October 17, 2020
President @RTErdogan inspects Fatih Drilling Vessel pic.twitter.com/LTcYLunSrH
— Presidency of the Republic of Türkiye (@trpresidency) October 17, 2020
بتایا گیا ہے کہ 21اگست کو دریافت ہونیوالے گیس ذخائر ترک تاریخ کے سب سے بڑے گیس ذخائر تھے۔
(جاری ہے)
تازہ ذخائر کی دریافت کے حوالے سے ترک صدر طیب اردگان کا بتانا ہے کہ دریافت ہونے والی گیس 2023 تک شہریوں کے استعمال کیلئے دستیاب ہوگی۔
بحیرہ اسود اور بحیرہ روم میں توانائی کے ذخائر کی دریافت کیلئے تحقیقی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ یہ دریافت ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب مشرقی بحیرہ روم میں متنازع پانیوں میں ترکی اور یونان کے مابین تیل اور گیس کی تلاش کے معاملے پر کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ترکی کی طرف سے سمندری حدود میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے ایک ریسرچ جہاز بھیجنے کے بعد یونانی اور ترکی جنگی بحری جہاز آمنے سامنے آگئے تھے۔ یورپی ممالک کی جانب سے اس تمام صورتحال میں یونان کا ساتھ دے کر ترکی کو پابندیوں کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، تاہم ترکی نے ان دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گیس کے مزید ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ گیس کے ذخائر کی دریافت کے بعد یونان اور دیگر یورپی ممالک کی نیندیں مزید حرام ہو گئی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
-
روس میں 30 سالوں کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ
-
فلسطینی کارکن محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.