محکمہ سوشل ویلفئیر کے زیر اہتمام یتیم بچوں کے لئے نقدی کی تقسیم ، تعلیمی اخراجات کی خریداری کے لئے 180 بچوں کو نقد 5,5 ہزار دئیے گئے

اتوار 18 اکتوبر 2020 14:30

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) محکمہ سوشل ویلفئیر کے زیر اہتمام یتیم بچوں کے لئے نقدی کی تقسیم ، تعلیمی اخراجات کی خریداری کے لئے 180 بچوں کو نقد 5,5 ہزار دئیے گئے ، تقریب کی مہمان خصوصی سابق وزیر آزاد کشمیر محترمہ شازیہ اکبر ، جبکہ ڈپٹی کمشنر کوٹلی، ایس ایس پی کوٹلی ، این جی اوز کے نمائندوں نے خصوصی شرکت کی ، بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ، یتیم بچوں کی کفالت کسی ایک شخص کا کام نہیں بلکہ من حیث القوم یم سب کا فرض ہے ک مل جل کر ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی اور مالی معاونت کریں ، حکومت کے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،مقررین کا تقریب سے خطاب ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام کوٹلی میں مڈل کلاس میں زیر تعلیم طلبہ کو حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے نقدی پانچ پانچ ہزار روپے دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کی مہمان خصوصی سابق وزیر آزاد کشمیر محترمہ شازیہ اکبر چوہدری تھیں ، جبکہ ڈپٹی کمشنر کوٹلی، ایس ایس پی کوٹلی ، این جی اوز کے نمائندوں نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کوٹلی میں مستحق یتیم بچوں کے حوالہ سے تمام ریکارڈ فراہم کرنے میں این جی اوز کا کردار نمایاں رہا ہے جس کے بعد محکمہ سوشل ویلفئیر نے ویری فائی کرتے ہوئے بچوں کے نام فائنل کیے ۔تقریب سے سابق وزیر آزاد کشمیر محترمہ شازیہ اکبر ، ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمر اعظم، ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل،صدر این جی اوز کوارڈینیشن کونسل مبارک علی بسمل، سوشل ویلفئیر آفیسر چوہدری اختر ،سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں حکومت کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت نہ صرف حکومت بلکہ ہم سب کا فرض ہے ایسے کاموں میں عام شہریوں کو بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، حکومت کی طرف سے کوٹلی کے 180 یتیم بچوں کو 9 لاکھ مالیت کی رقم دینے پر اس کے شکر گذار ہیں ، اور امید کرتے ہیں کہ حکومت آئندہ بھی اسی طرح ان کی کفالت کا ذمہ لے گی، ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمر اعظم نے این جی اوز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ این جی اوز کا کردار قابل ستائش ہے جو ہر مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔ تقریب کے آخر میں بچوں میں نقد رقم بھی تقسیم کی گئی۔