اشتعال انگیز بیانات امن کو آگے نہیں بڑھائیں گے، زلمے خلیل زاد

کہ تشدد میں کمی کے عزم کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، بیان

پیر 19 اکتوبر 2020 23:14

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) امریکی خصوصی مشیر برائے افغان امن مذاکراتی عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز بیانات امن کو آگے نہیں بڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ز لمے خلیل زاد نے اپنے ایک بیان میں طالبان کے دعوے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات امن کو آگے نہیں بڑھائیں گے، امریکا طالبان معاہدے، امریکا افغانستان مشترکہ اعلامیے پر سختی سے عمل پیرا ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تشدد میں کمی کے عزم کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، افغان صوبے ہلمند میں پر تشدد واقعات پردوحہ میں اجلاس ہوا ہے، فریقین نے تشدد میں کمی پراتفاق کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امن مذاکرات امن کے لیے تاریخی مواقع ہیں ضائع نہیں کیا جانا چاہئے۔واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج امریکا طالبان معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔