عامر خان کے بیٹے جنید خان فلم آڈیشن میں ناکام

جنید خان نے فلم کے ہندی ری میک کے لیے آڈیشن تو دیا تھا لیکن وہ رول حاصل نہیں کرسکے

منگل اکتوبر 10:35

عامر خان کے بیٹے جنید خان فلم آڈیشن میں ناکام
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) گزشتہ چند روز سے خبریں تھیں کہ بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان ملیالم سپرہٹ فلم عشق کے ہندی ری میک میں اپنے ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنید خان نے فلم کے ہندی ری میک کے لیے آڈیشن تو دیا تھا لیکن وہ رول حاصل نہیں کرسکے۔

(جاری ہے)

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ افواہوں کے برعکس عامر خان کے بیٹے جنید خان ملیالم فلم عشق کے ہندی ری میک سے اپنا فلم ڈیبیو نہیں کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ عامر خان کے بیٹے نے فلم میں کردار کے لیے آڈیشن دیا تھا لیکن وہ منتخب نہیں ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ جنید خان اپنے طور پر بہت سے ڈائریکٹرز سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور فلموں کے لیے متعدد آڈیشنز دے رہے ہیں لیکن انہیں اب تک کسی فلم میں کوئی رول نہیں ملا۔جنید خان گزشتہ 3 برس سے تھیٹر کررہے ہیں۔