
فرانسیسی حکومت کا مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاون، پیرس کی مشہور مسجد کو بند کر دیا گیا
پیرس کے نواح میں واقع گرینڈ مسجد کو پرائمری سکول میں بچوں کو نبی آخرالزماں ﷺ کے خاکے دکھانے کے بعد قتل کیے جانے والے استاد کیخلاف نفرت انگیز بیانات شائع کرنے پر بند کیا گیا، مسجد کے فیس بک پیج پر واقعے سے قبل استاد کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ لگائی گئی تھی
شہریار عباسی
منگل 20 اکتوبر 2020
22:40

(جاری ہے)
پیرس کی پولیس نے مسجد کے باہر مسجد کی عارضی بندش کا نوٹس لگا دیا ہے، نوٹس کے مطابق نفرت انگیز مواد شیئر کرنے کی وجہ سے مسجد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا گیا ہے۔
پیرس کے سینی سینٹ ڈینس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مسجد کو دہشتگردی کی روک تھام کے لیے بند کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فرانس کی ایک ریاست میں ایک مڈل اسکول کے استاد کو ایک نوجوان نے خنجر کا وار کر کے قتل کر دیا تھا جس سے متعلق کہا جا رہا تھا کہ اس نے اپنے شاگردوں کو نعوذ باللہ نبی آخر الزماں خاتم النبین ﷺ کے تصویری خاکے دکھائے تھے۔ جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیاتھا۔حملہ آور نے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے ایک اسکول کے قریب حملہ کر کے سکول ٹیچر کو قتل کیا۔ اسکول ٹیچر نے مبینہ طور پر اپنے طلبا کو پیغمبر اسلام کے متنازع خاکے دکھائے تھے۔ چاقو بردار حملہ آور کو قاتلانہ حملے کے بعد پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے حملہ آور کی تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ فرانسیسی صدر ایمینوئل میکخواں نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور اس قاتلانہ حملے کو 'اسلامی دہشت گردانہ حملہ' قرار دیا۔ فرانسیسی صدر میخکواں کا کہنا تھا کہ استاد کو اس لیے قتل کیا گیا کیونکہ وہ 'اظہار رائے کی آزادی کے متعلق پڑھاتے تھے۔'انہوں نے جائے وقوعہ کا وزٹ کیااور لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے استاد محترم کا قتل مسلم انتہا پسندی کا نتیجہ ہے اور ہم اکٹھے رہیں گے اور دہشت گردانہ کارروائیوں سے ہمارے ارادے متزلزل نہیں ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فرانس ایک لبرل ملک ہے یہاں ہر کسی کو آزادی ہے۔مسلمان یہاں اقلیت میں ہیں اور ادھر ادھر سے ہجرت کر کے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ فرانس میں یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب 2015 میں چارلی ایبڈو کے دفتر پر حملے میں دو جہادیوں کی سہولت کاری کے الزام میں 14 افراد پر مقدمہ چل رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایئرانڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
دبئی ایئرپورٹ پر معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گرفتاری
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.