کراچی میں دھماکہ:رہائشی عمارت گرنے سے 7ہلاک20سے زائدزخمی
دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا‘ابتدائی تفتیش میں دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا. پولیس حکام
میاں محمد ندیم بدھ 21 اکتوبر 2020 12:18
(جاری ہے)
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ امدادی کاروائیاں کب تک مکمل کرلی جائیں گی زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اور قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا. دھماکہ گلشن چورنگی کے قریب عمارت میں ہوا جس کے باعث عمارت کا ایک حصہ گر گیا اور رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کو نقصان پہنچا دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دھماکے سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچادھماکے کے بعد قریبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی. دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لے رہا ہے عینی شاہد بینک ملازم نے کہا کہ دھماکہ پہلی یا دوسری منزل پر 10 بجے کے قریب ہوا اور جس وقت دھماکہ اس وقت بینک میں 20سے22 افراد موجود تھے. ایس ایچ او تھانہ مبینہ ٹاﺅن نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکہ سلنڈر کا لگ رہا ہے تاہم دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی. وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی اور زخمیوں کی فوری طبی امداد کا بندوبست کرنے کی ہدایت کر دی مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر سعید غنی کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بھی امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت کی. وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کراچی دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں.
مزید اہم خبریں
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
-
کیا پرندے ایک ہی گھونسلہ دوبارہ استعمال کرتے ہیں؟
-
رفح آپریشن لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہو گا، اقوام متحدہ
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پرپاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباد
-
بلوچستان: بم دھماکے میں پریس کلب کے مقامی صدر سمیت تین افراد ہلاک
-
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.