فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے، محمدسلیم عطاری

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے چیئرمین سماجی رہنما محمدسلیم عطاری کی زیر صدارت ربیع الاو ل شریف میں چراغاں،پرچم کشائی،ر یلیوںکے پروگرامات کا جائزہ لینے اور12ربیعالاول والے دن ’’محسن انسانیت ‘‘جلوس انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس مرکز بیت المصطفیٰ فیڈرل بی ایریا(گلبرگ اسکوائر) میںمنعقدہوا۔

جس میں محمدخالدنور،اطہرمحبوب صدیقی،محمداکرم سیالوی،حسام قریشی، محمدکامران قادری ودیگرذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی ۔اجلا س میں ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور بلوچستان اورخیبرپختوانخوا میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کااظہارکیا ۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے اورملک میں دہشت کا ماحول پیداکرنے میں لگی ہوئی ہیں،دنیا کی کوئی طاقت میلادالنبی ؐ کے جلوسوں کو نہیں روک سکتی ،بے گناہوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں،فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے والوں خلاف کریک ڈائون کیا جائے۔

(جاری ہے)

محمدسلیم عطاری نے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے اپیل کی کہ ملک میں امن وامان قائم کرنے کیلئے اتحادکا مظاہرہ کیاجائے۔محمدسلیم عطاری نے وفاقی ،صوبائی حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملک بھر میں عیدمیلادالنبی ؐکے جلسوں اورریلیوں اورپروگرامات کی سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کرنے کامطالبہ کیا۔شہری انتظامیہ سے جلوس کے راستوں میںصفائی ستھرائی کا بہتر انتظام کرنے کی اپیل کی ۔

متعلقہ عنوان :