بلاول بھٹو زرداری اسکردو پہنچنے شاندار استقبال، وزیر اعظم بلاول کے نعرے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم غلام حیدر کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی

بدھ 21 اکتوبر 2020 18:20

بلاول بھٹو زرداری اسکردو پہنچنے شاندار استقبال، وزیر اعظم بلاول کے ..
سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسکردو پہنچنے شاندار استقبال کیا گیا ۔ بدھ کو بلاول بھٹو زر داری کا ایئر پورٹ سے شہر تک جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا، عوام نے وزیراعظم بلاول کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ قمر زمان کائرہ، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر،سید ناصر شاہ بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ائیر پورٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال سید مہدی شاہ، امجد حسین، عمران ندیم، نیاز علی صیام ،وزیر وقار، سید محمد علی شاہ، محمد علی اختر، شہزاد آغا، ذوالفقار علی مراد، ثمرین فاطمہ و دیگر نے بھی کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ائیرپورٹ آمد پر اہلیان اسکردو کی جانب سے گل پاشی کی گئی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بینظیر چوک کے قریب پی پی پی گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل کی رہائش گاہ پر پہنچے اور انجینئر اسماعیل کے بھائی غلام حیدر کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم غلام حیدر کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ خدا آپ کو اس عظیم سانحے کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطا کرے۔