Live Updates

اسلام آباد ہائیکورٹ، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کرانے کیلئے دائر درخواست نئے بنچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو بھجوادی گئی

بدھ اکتوبر 20:47

اسلام آباد ہائیکورٹ، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کرانے کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پرمشتمل ڈویڑن بنچ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست نئے بنچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو بھجوادی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار زمان گیلانی کی جانب سے وکیل احمد رضا عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ نواز شریف کی اپیلوں پر خصوصی بنچ سماعت کر رہا ہے ، بہتر ہے وہی بنچ سماعت کرے،فائل چیف جسٹس کو بھجوا دیتے ہیں ، وہی بینچ کی تشکیل کرینگے،اور کیس چیف جسٹس اطہرمن اللہ کو بھجوادیا۔

یاد رہے کہ درخواست گزار نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات تشکیل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔
نواز شریف کی والدہ کا انتقال سے متعلق تازہ ترین معلومات