آزآد کشمیر کے الیکشن،تحریک انصاف کا بیرسٹر سلطان سے ٹکٹوں کی تقسیم کا اختیار واپس لے کر نئے چہرے متعارف کرانے کا فیصلہ

آزاد کشمیر کے پرانے سیاستدان اورانکے انوسٹرز شدید پریشانی میں مبتلا بارہ نامور سیاست دانوں کی ٹیم کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا عندیہ ،تحریک انصاف آزاد کشمیر کے اندر مظبوط امیدوار نے اپنی شمولیت کو بیرسٹر سلطان کی صدارت کی فراغت کی شرط سے مشروط کر دیا ، بیرسٹر سلطان کے حلقہ انتخاب سے مظبوط امیدوار کی تلاش جاری ہے،ذرائع

بدھ 21 اکتوبر 2020 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف نے آز اد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی آمدہ الیکشن کے موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ٹکٹوں کی تقسیم کا اختیار واپس لیتے ہوئے نئے چہرے متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے،آزاد کشمیر کے پرانے سیاستدان اورانکے انوسٹرز شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں، بارہ نامور سیاست دانوں کی ٹیم نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا عندیہ بھی دے دیا ہے ، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے اندر مظبوط امیدوار نے اپنی شمولیت کو بیرسٹر سلطان کی صدارت کی فراغت کی شرط سے مشروط کر دیا ہے جبکہ بیرسٹر سلطان کے حلقہ انتخاب سے مظبوط امیدوار کی تلاش جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر کے اندر بارہ سے زائد نامور سیاسی رہنماؤں نے سر جوڑ لئے ہیں اور مرکزی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں دوسری طرف پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے نئے رہنماؤں نے یہ شرط بھی رکھ دی ہے کہ بیرسٹر کی قیادت میں پارٹی متحد ومنظم نہیں ہو سکتی ۔

(جاری ہے)

زرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی میں شمولیت ک خواہش رکھنے والے نئے مظبوط آمیدوارون نے قیادت کو آگاہ کیا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آمدہ الیکشن پی ٹی آئی بہترین kانداز میں نہیں لڑ سکتی جبکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حلقہ انتخاب سے بھی مرکزی قیادت بئیے امیدوار کی تلاش میں ہے کئی سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں ہوبھی چکی ہیں زرائع نے بتایا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پارٹی کے اندر ناقص کارکردگی اور انتشاری پالیسی کے تحت کشمیر کے اندر آمدہ الیکشن کے حوالے سے مرکزی قیادت نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی حلقے میں کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ یا الیکشن میں کھڑا کرنے کا اعلان نہ کیا جائے دوسری جانب بیرسٹر سلطان پارٹی کے اندر بھی کئی عرصہ سے متنازع ہیں یاد رہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ماضی میں صدارت کی دوڑ میں بہت پاپڑ بیلنے پڑے اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی ناپسندیدگی کی وجہ سے بیرسٹر سلطان کے ساتھ کو پارٹی کے بڑے پروگرامات جیسا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی حلف برداری میں بھی مدعو نہیں کیا گیا جس پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانیہ کے لارڈز اور معروف شخصیات کے زریعے دعوت نامہ حاصل کیا زرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت کے سامنے ناپسندیدگی کی وجہ ایک بھی بھی ہے کہ بیرسٹر سلطان نے برطانیہ کے بڑے شہروں سے کروڑوں روپے فنڈ ریزنگ کی اور خورد رقم خوردبرد کئی