جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کا قیام وزیراعظم عمران خان کے وعدوں کی تکمیل ہے‘ڈاکٹریاسمین راشد

جنوبی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے‘صوبائی وزیر صحت کا اجلا س سے خطاب

بدھ 21 اکتوبر 2020 22:30

جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کا قیام وزیراعظم عمران خان کے وعدوں کی تکمیل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب کے ملتان میںدفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران جنوبی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور زیرتکمیل منصوبوں کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے صوبائی وزیرصحت کو سرکاری ہسپتالوں میں دی جانے والی سہولیات اور جاری منصوبوں بارے پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کا قیام وزیراعظم عمران خان کے وعدوں کی تکمیل ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے۔

جنوبی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال تعمیر کئے جا رہے ہیں۔نشترٹو ہسپتال کی تعمیر جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے تحفہ ہے۔جنوبی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ہمیشہ نظرانداز کیا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ہم خالی نعروں نہیں بلکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں۔